کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

0
31

کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

باغی ٹی وی :کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کا اخراج وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب گزشتہ شب بھی54 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق54 سے زائد افراد کو حالت غیر ہونے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ضیاء الدین اسپتال کیماڑی منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال منتقل کیے گئے تمام افراد کا تعلق کیماڑی و ملحقہ علاقوں سے ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ زہریلی گیس کا سراغ لگانے میں فی الحال ناکام ہے۔

شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

جبکہ اس سے پہلے یہ دعوی کیا گیا کہ شہر قائد کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج کا پتا چل گیا ہے،

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اداروں نے یہ سراغ لگا لیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز ہی گیس کے اخراج کی وجہ ہے۔لیکن وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین کے پی ٹی اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ پورٹ میں ایسا کچھ نہیں تا ہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آ جائے گا،

Leave a reply