باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں بارش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
حب ڈیم 13 سال بعد مکمل بھر گیا، سطح آب 338 اشاریہ 5 کا نشان عبور کر گئی ،339 فٹ کے بعد حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی گرنا شروع ہو جائے گا ،حب ٹیم آخری مرتبہ سال 2007 میں مکمل طور پر بھرا تھا۔ اسپل ویز سے خارج ہونے والا پانی میں حب ندی کے راستے سمندر میں گرے گا .
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں برساتی پانی کی تیزی سے آمد جاری ہے،جلد ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوجائے گا ،شہری و ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے،واٹربورڈ کا عملہ بھی الرٹ ہے،قریبی آبادی احتیاط کرے،ڈیم اور حب ندی سے دور رہا جائے
کراچی ملیر نادعلی لیاقت اسکوائر جناح اسکوائر۔لیاقت مارکیٹ اردو نگر اور سعوداباد کھوکھراپار جانے والے روڈ پانی سے بھر گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد روڈوں پر پانی جمع ہو گیا،
پی سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا،شون سرکل سے پنجاب کالونی آنے جانے والے انڈرپاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا،دونوں انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ، کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا، کلفٹن میں 3تلوار ، کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا
موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرل بی ایریا میں بھی تباہی ہوئی ہے،گجر نالہ بپھر جانے سے رحمان آباد واطراف کی آبادی میں پانی داخل ہو چکا ہے،ایف بی ایریا بلاک 5 گلیوں اور مکانات میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے،گجر نالے کا پانی مسجد میں بھی داخل ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،
بارش کے بعدکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ایمرجنسی نافذ کی ہے ترجمان کے مطابق عملہ اوربھاری مشینری علاقوں میں موجو دہے،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا علا قہ سمندر کے قریب ہے،پانی کی نکاسی ممکن نہیں،علاقہ مکینوں سے احتیاط اور گھر میں رہنے کی درخواست ہے،کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں،
بارش کے بعد ناظم آباد اور غریب آباد انڈر پاس ٹریفک کے لیے بندکر دئے گئے،انڈر پاس پانی کے بھر جانے کی وجہ سے بند کیا گیا ،گاڑیوں کو انڈر پاسز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں،
کراچی میں طوفانی بارش کے دوران ٹریفک ایسٹ پولیس عملہ عوام کی خدمت کے لئے سڑکوں پرموجود ہے،کراچی میں تیز بارش کے بعد ٹریفک کی روانی کو چیک کرنے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک فرح امبرین صاحبہ نے بذات خود ایریا کا جائزہ لیا۔ اور افسران کو مزید بہترین کام کرنے کی ھدایت جاری کی۔
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے
ایس ایس پی صاحبہ نے ٹیپو سلطان ٹریفک کی روانی کو بہتر دیکھ کر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شاباسی دی۔ اس وقت پورے ایسٹ زون میں بمپر ٹو بمپر ٹریفک کی روانی برقرار ہے ،ایس ایس پی صاحبہ نے تمام DSP اور SO کو ھدایت دی کہ خود اپنے ایریا کا جائزہ بھی لیتے رہیں۔
کراچی میں تیز طوفانی بارش کے بعد کافی تعداد میں گاڑیاں سڑک کنارے بند ہوتے دیکھ کر ٹریفک ایسٹ پولیس کے افسران و جوانوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے دھکے لگا کر گاڑیاں اسٹارٹ کروائیں، یا محفوظ جگہوں پر منتقل کروائی۔ ایس ایس پی صاحبہ نے ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ عوام کی مدد کرنے والے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور شاباسی دی۔
بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ