کارکن دیکھتے رہے ،پیرا شوٹر کو عمران ریاض خان کی سفارش پر ملا ٹکٹ، زمان پارک کے باہر احتجاج

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے

صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے،پی پی 162 سے ملک ظہیر عباس کھوکھر کے حمایتی جلوس کی شکل میں زمان پارک پہنچ گئے ،ظہیر عباس کھوکھر کے حامیوں نے زمان پارک کے باہر اجتجاج کیا، کارکنوں نے ظہیر عباس کھوکھر کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پی پی 162 کی ٹکٹ ورکرز کے حقیقی نمائندہ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو دیں

دوسری جانب ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی 158 میں حلقے میں پیرا شوٹر کو ٹکٹ دیئے جاتے ہیں، 15 برسوں سے ایسے ہی ٹکٹ دئئے گئے اور سب ہارے گئے، ہمارے حلقے میں زیادتی کی گئی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن کم ازکم وہ یہ تو سوچیں کہ علاقے کے مسائل کیا ہیں ، قصور میں ٹکٹ صحیح نہیں دئے گئے، مہر شرافت کو ٹکٹ دیا گیا جو اسکا حلقہ ہی نہیں، باہر سے ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا، ایسا کیوں، مہر شرافت اینکر عمران ریاض خان کا سفارشی ہے اسلئے اسکو ٹکٹ دیا گیا، شاید یہ دونوں بزنس پارٹنر ہیں، حلقے میں ٹکٹ مقامی آدمی کو دیا جائے، نہ کہ پیرا شوٹرز کو

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

Comments are closed.