کشمیر کی حمایت کب تک کریں‌ گے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

0
32

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ میں کشمیرسے کرفیو اٹھانے  کا مطالبہ کیا،وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشی طاقت کا محور مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائی گئی ہے ،پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات چیلنج سے کم نہیں،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے،70سےزائد دن سےکشمیری عوام لاک ڈاوَن کا شکار ہیں،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیرسے کرفیواٹھانے کا مطالبہ کیا،وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لےرہا ہے،عالمی تنظیموں نےبھارت کےیکطرفہ اقدامات کےخلاف آوازاٹھائی،بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹانا چاہتا ہے،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، عالمی میڈیا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کی،بھارت جنگی جنون پھیلارہاہے،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply