کشمیر سے یکجہتی کے لئے کل اپوزیشن والے کہاں تھے؟ حماد اظہر

0
56

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مودی کو دعوتوں میں شامل کرنے والے کشمیرپرسیاست کررہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اقامہ رکھنے والے 5سال تک کلبھوشن یادیو کا نام نہ لے سکے، مودی کو دعوتوں میں شامل کرنے والے کشمیرپرسیاست کررہے ہیں،کل کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے اپوزیشن میں سےکوئی نہیں نکلا،

مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرتے ، وزیراعظم کا فرض تھا کہ مسلم ممالک کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوتے ، بھارت کو مقبوضہ کشمیرسےکرفیواور انفارمیشن بلیک آؤٹ ختم کرنے پرمجبور کیا جائے ، حکومت کو دنیا کے اہم وزراء خارجہ کے ساتھ کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرنا چاہیے تھی، وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب سے 25 دن بعد رابطہ کیا، وزیرخارجہ ماسوائے چین کے کسی ملک کے دارالحکومت نہ جاسکے ، امریکی صدر اور دیگر ممالک کو کہا جاتا کہ فوری طور پر بلیک آوٹ ختم کرائیں، پچاس سے زائد وزیروں میں کیا کوئی اس قابل نہیں کہ کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا،حکومت سارا زور ایسی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے جس سے کشمیریوں کو کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کو سفارتکاری کی ضرورت ہے کیا ان پچاس میں کوئی اس لائق نہیں ،یہ اناڑی اور ناتجربہ کار ہیں ان کو نہیں پتا کیسے سفارتکاری کی جاتی ہے ،وزیرخارجہ کو عالمی ممالک کے دارالحکومتوں میں جانا چاہیے تھا ،

کارکن الیکشن کی تیاری کریں،حکومت کو وقت دینا سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے، احسن اقبال

 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

 

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

Leave a reply