سنت ابراہیمی ادا کرنے سے بھی رہے محروم کشمیری بھائی

0
44

کشمیریوں پربھارت کا ظلم و ستم عید کے روز بھی جاری رہا.مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحٰی کے موقع پر نہ نماز پڑھی گئی، نہ قربانی ہوئی۔ کشمیریوں نے بڑامذہبی تہوار گھروں میں بند ہو کر گزارا۔ بیوپاری حضرات جانور نہ بکنے پر شدید پریشان نظر آئے، دلی یونیورسٹی میں کشمیری طلباء عید کے روز بھی اپنے گھروں سے دور رہے۔
جنت نظیر وادی گجرات کے قصائی کے ظلم کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز ہوئی نہ قربانی، بیوپاری حضرات قربانی کے جانور لئے گاہکوں کا انتظار کرتے رہے لیکن کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہ ملی۔

دہلی میں درجنوں کشمیری طلباء عید کے روز اپنے گھروں کو نہ جا سکے، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے پیاروں سے رابطہ بھی ممکن نہ ہوا۔ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے آن لائن اخبارات اپ ڈیٹ نہ کئے جا سکے، نو روز سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، سابق کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت گزشتہ ہفتے میں نو سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی فوج نے عید سےپہلے ہی کرفیو لگا رکھا ہے اور کشمیریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے کشمیری بچے دودھ پینے اور لوگ غزائی قلت کا شکار ہیں. کرفیو اور بے جا ناکہ بندی کا اثر عید الاضحی پر بھی ہوا جس وجہ سے کشمیر عید نماز اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں.

Leave a reply