خصوصی حیثیت کا خاتمہ، کشمیری طلبا کا بھارت میں احتجاج

0
42

بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حیدر آباد میں کشمیری طلبا نے احتجاج کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری طلبا نے بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں مودی سرکار کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے، طلبا کا کہنا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سب کو تشویش ہے، انٹرنیٹ و موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے کسی کا بھی گھر سے رابطہ نہیں.

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس شروع،اہم فیصلے متوقع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کشمیری طلباء کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں کی شناخت ختم ہو جائے گی، مودی سرکار نے غیر قانونی کام کیا، جموں کشمیر اسمبلی کی سفارش کے بغیر اس آرٹیکل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، کشمیری اسے تسلیم نہیں کرتے،

 

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

 

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

 

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

Leave a reply