کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور کے صحافی چکوٹھی روانہ

0
110

لاہورکے صحافی بازی لے گیا، کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے صحافیوں کا وفد چکوٹھی روانہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی سربراہی میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے صحافیوں کا قافلہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی سے چکوٹھی سیکٹر آزاد کشمیر راونہ ہو گیا،

حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

محمد آصف بٹ صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ کی جانب کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پی یو جے اور پی ایف یو جے کی سربراہی میں جانے والے قافلے کا لاہور پریس کلب میں استقبال کیا گیا، ۔ قافلے کو گلدستے پیش کئے گے اور پھولوں کے ہار پہنا کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ انداز میں قافلے روانہ کیا گیا ،سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری اور صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے دعائے خیر کے بعد صحافی بھائیوں کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی سیکٹر راونہ کیا۔

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری کا کہنا ہے کہ ہم پی، ایف، یو، جے اور پی یوجے کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب سے صحافیوں کا قافلہ آزاد کشمیر چکوٹھی سیکٹر بارڈر روانہ ہونے والے صحافی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدل فوج کی جانب سے ہمارے 23 صحافی بھائیوں کو شہید کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

چکوٹھی جانے والے قافلے میں سینکڑوں صحافی شامل ہیں، روانگی کے موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے،

ملک بھر سے صحافی 2 بجے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اکٹھے ہونگے جہاں مظفر آباد کنٹرول لائن کی طرف ریلی کی صورت میں روانہ ہونگے ۔ چکوٹھی کنٹرول لائن پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔کشمیری بھائیوں اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔شہید کشمیری صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply