کشتی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

0
42

کشتی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی.2 اسمگلرز اور کشتی کو حراست میں لے لیا گیا

کشتی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی.2 اسمگلرز اور کشتی کو حراست میں لے لیا گیا میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران کشتی سے 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔
کسٹم انفورسمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور عامر اقبال نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ کموڈور عامراقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 اسمگلرز اور ایک کشتی کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ دوسری کشتی میں موجود اسمگلرز کشتی سمیت فرار ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
کموڈورعامر اقبال نے مزید بتایا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی میں موجود منشیات کو سمندر میں پھینک دیا، تاہم میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر میں پھینکی گئی 700 کلو گرام حشیش برآمد کرلی، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات اور ملزمان کو کراچی منتقلی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply