کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید
کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 23کو تاریخی پریڈ ہورہی ہے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25مارچ سے مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا،عمران خان کامیابی سے ہمکنار ہوں گے 23 کے بعد ساراہفتہ سیاسی ہوگا،سندھ ہاوس میں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے ،27مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا،20مارچ سے اسمبلی اور لاجز کےاطراف میں ایف سی اور رینجرز تعینات ہوں گے ضمیر کو بیچ کر دولت کمانے والوں کے لیے یہ کام نہیں آئے گی،امیدہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے سندھ ہاوس میں کچھ لوگ موجود ہیں پہلی بار شہبازشریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی ہے او رقومی حکومت کا مطالبہ کیا،یہاں کوئی اندھیر نگری نہیں ،شہباز شریف ایکسپوز ہوگئے سیاسی دنگل اسلام آباد میں ہونا ہے میں عمرا ن خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں،عمران خان ہارے یا جیتے میں ان کے ساتھ ہوں ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے کہاں گئے عمران خان اپوزیشن کی بےوقوفی سے زیادہ مقبول ہوگئے ہیں، ایم این اے کا فیصلہ ہے کہ وہ حق میں ووٹ دے یا مخالفت میں ،امپائر نیوٹرل ہیں ،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن نے تصادم کیا تو اس وقت کو روئے گی،ساڑھے 3 سال یہ لوگ ہاتھ پر پاتھ دھرے بیٹھے ہوئے تھے،ان کو ساڑھے 3سال بعد اچانک قومی حکومت کا خیال آگیا ہے،پیپلزپارٹی نے ٹی وی ڈرون کیمرے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھا،کل کہیں گے اسمبلی تک پہنچانے کے لیے بھی آئی ایس آئی آئے ،میں عمران خان کے ساتھ قلم دوات کے نشان پر جیتا ہوں، ہو ہی نہیں سکتا کہ میں بے وفائی کروں، میں عمران خان کا پابند ہوں۔ عمران خان جیتے یا ہارے میں ساتھ کھڑا ہوں ساڑھے 3 سال ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے تھے اب مولاجٹ بننے جا رہے ہیں آپ قومی حکومت کی بات کرتے ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی قومی حکومت بنے گی،ایسی کہ تیسی تمہاری یہاں کوئی اندھیر نگری نہیں،شہباز شریف نے جو کہا وہ ایکسپوز ہوگئے دنگل سیاسی اسلام آباد مین ہونا ہے،حالت کو تصادم کی طرف نہ لے جائیں جھاڑو پھر جائے گا
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس ، سیکریٹریٹ کو 21 مارچ سے قبل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں،قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا،قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری کردیا جائے گا قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال میں ہی ہوگا قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش اور مرمت تقریبا مکمل ہوچکی ہے 21مارچ کوخیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جاے گا 22تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی 25یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا دو یا 3دن بحث اور پھر ووٹنگ ہوگی ووٹنگ اوپن اور اراکین کی ڈویژن کے ذریعے ہوگی
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم
الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے
سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی
چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف
ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف