باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ جی 7 میں شامل ہونے کی کوشش کر کے آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر بھارت جی 7 میں شامل ہوا تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جی 7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو امریکہ میں ہونا ہے،مودی نے ٹرمپ کو فون کیا تھا جس میں ٹرمپ نے مودی کو دعوت دی تھی،امریکی دعوت کے بعد چین نے بھارت کو دھمکی لگائی ہے

چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بھارت اور روس سمیت کچھ دیگر ممالک کو جی 7 میں شامل کرکے اسے جی 10 بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں اس میں باقی ممالک کا فائدہ ہو سکتا ہے لیکن بھارت کا نقصان ہی نقصان ہو گا

چین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ امریکہ چین کشیدگی کی وجہ سے ٹرمپ بھارت کو جی سیون میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین کیا کہنا ہے کہ اگر بھارت شامل ہوا تو اسے نقصان ہو گا.

بھارت اور چین کے مابین لداخ پر سرحدی کشیدگی کئی روز سے جاری ہے، دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے ہیں،

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ سے دور رہے، بھارت امریکہ یا کسی اور کے بہکاوے میں نہ آئے بصورت دیگر نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے،

گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارتی میڈیا چین کے خلاف جو بول رہا ہے اس سے معاملہ سلجھننے والا نہیں بلکہ بھارتی میڈیا تنازعہ مزید بگاڑ رہا ہے،گلوبل ٹائمز نے امریکی صدر کی لداخ پر ثالثی کی پیشکش کے بارے میں کہا کہ امریکہ چین پر سٹریٹجک دباؤ بڑھانے کے لئے ایسا کر رہا ہے لیکن ہم کسی کی ثالثی نہین مانیں گے.

چین نے اعلان کیا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے چین سرحدی تنازعہ پر پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت میں کچھ لوگ کہہ رہے ہین کہ چین پیچھے ہٹ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو گا

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 25 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

Shares: