لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے نے ملاقات کی ہے۔ جبکہ جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
نجی ٹی وی نے جیل ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا کیونکہ خدیجہ شاہ دوہری شہریت کی حامل ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھاکہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے۔
تاہم واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں علاوہ ازیں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔