خدیجہ شاہ کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلیے دائر درخواست خارج

نو مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اسکی قانون کے مطابق شناخت کی گئی،
0
38
khadija shah

9 مئی جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس ،عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتار افراد کی حراست غیر قانونی قرار دینے کے لیے درخواستیں خارج کردی

خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 26 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا دورکنی بینچ نے خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی حراست کے خلاف درخواستیں خارج کیں ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر26 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ ہوچکا ہے قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتاقانونی طریقہ کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا ،پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی ،نو مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اسکی قانون کے مطابق شناخت کی گئی، 9 مئی کے بد قسمت واقعات نے ایک چارج ہجوم کی عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا ،9 مئی واقعات نے نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا اس واقعے سے پہلے عوام نے جناح ہاوس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی تھی لوگوں کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہوا وہ ناقابل وضاحت تھا

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بہرحال ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا،بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں،جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں درخواست گزاروں کے لیے اسوقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانون کے طریقہ کار پر چلنے کی ہےسارے طریقہ کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

Leave a reply