خدیجہ شاہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
0
32
khadija shah

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی عدالت میں پیشی ہوئی

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی، عدالت نے خدیجہ شاہ کو17جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا، جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی

دوسری جانب جناح ہاؤس،عسکری ٹاور کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ،خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان درخواست ضمانت منظور کرے ،سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا جو پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، پولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

Leave a reply