راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی کلاس تبدیل کر دی گئی،جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی منتقلی کے بعد جیل کلاس تبدیل کر دی ،عمران خان کی جیل منتقلی کے بعد کلاس بی میں منتقل کیا گیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل کر دیا گیا،اڈیالہ جیل میں قائم سرکل 4 اے، بی، سی، ڈی اور ای سیل پر مشتمل ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پرویز الہٰی اور علی وزیر سرکل 4 میں قید رہ چکے ہیں
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پہلا دن ہے، عمران خان نے صبح فجر کی نماز کے بعد معمول کی ورزش کی،پی ٹی آئی چئیرمین کو پہلے دن جیل میں تیار کیا گیا ناشتہ فراہم کیا گیا، عمران خان کو ناشتے میں کھجوریں، ابلے ہوئے انڈے، پراٹھہ اور چنے دیئے گئے،عمران خان کو کمرے میں اخبار، کولر، میز اور ایک خدمت گار کی سہولت حاصل ہے،طبی معائنے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کو کلاس بی کی سہولیات ہیں، پی ٹی آئی چئیرمین نے گزرشتہ رات طبی معائنے کے بعد جیل میں تیار کیا گیا کھانا کھایا تھا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے عمران خان کو ایک دن قبل اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کیا،اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں اسی بیرک میں رکھا گیا جہاں نواز شریف بھی رہ چکے ہیں
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں گزشتہ روز عدالت نے توسیع کی تھی ،کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی گئی تھی،
تاہم خیال رہے کہ اڈیالہ پاکستان کی منفرد حیثیت والی وہ جیل ہے جس میں عمران خان سے قبل تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف سمیت چار منتخب وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو رکھا گیا۔اڈیالہ جیل دراصل سینٹرل جیل راولپنڈی ہے اور اسے اڈیالہ جیل اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ضلع راولپنڈی کا ایک گاؤں اڈیالہ اس سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کی مناسبت سے اس کا نام اڈیالہ جیل پڑ گیا ہے۔
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو