خواجہ آصف ضمانت کیس ،جج نے کیس سننے سے کی معذرت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر آج پھر سماعت نہ ہو سکی
خواجہ آصف کی ضمانت کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تحلیل ہو گیا بنچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سننے سے انکار کر دیا بنچ ٹوٹنے کی بنا پر کیس چیف جسٹس صاحب کو بھیج دیا گیا 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل تھیں
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے 27 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی درخواست ضمانت پر اب تک پر صرف ایک مرتبہ سماعت ہوسکی ہے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے، خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،