علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا

علیم خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان،علیم خان اور جہانگیر ترین ملکر ٹی وی پر آجائیں ،آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں،ہم بھی حقائق بتائیں گے،میرا نام عزت سے لیں میں بھی آپ کاعزت سے نام لوں گا،

علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،علیم خان نے روڈا اتھارٹی سے متعلق بھی اہم انکشافات کر دیئے ،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا،عمران خان کا الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا،2010سے 18 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ سوسائٹی2010میں بھی میرے پاس موجود تھی،عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے ،کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیراعظم بنیں گے میرے پاس300 نہیں3ہزا رایکڑ زمین ہے،میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے، یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں؟ اب تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے جن کے پاس میڈم فرح دبئی میں ٹھہری ،سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کو دی گئیں، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈویلپرز میں شامل ہیں؟سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں بن سکتی اگر روڈا پروجیکٹ براون ہے تو وہی میری زمین کیسی گرین ہوں گی کیا میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل وقت کیا میں300ایکڑ زمین کا اسٹیٹس تبدیل کروانے کیلئے کھڑا تھا؟ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا ،اگر منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل میں ،آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں عوام کو پتہ چلے علیم خان ،ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر میں ملا تھا،برطانوی سفیر سے آپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں؟ جو ڈویلپر آپ کے ساتھ ہیں یہ آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کیلئے جگہ نہیں دیتے تھے ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں،سیاست کریں لوگوں کو ورغلائیں اور جھوٹ بولیں لیکن میں سچ بولوں گا ، علیم خان کو وزیر اعلی ٰاس لیے نہیں بنایا کہ بزدار کی شکل میں فرح پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرے فرح ہر ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے اٹھائے اس کو کوئی پوچھنے والا نہ ہواسی وجہ سے آپ نے پنجاب میں بزدار لگایا آپ نے بزدار ٹائپ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں لگائے ہیں،علیم خان کے ہوتے ہوئے فرح کرپشن نہیں کر سکتی تھی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے جہانگیر ترین اور علیم خان کے بارے میں عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی میں آئے اور محنت بھی کی لیکن جو مایوسی کی بات ہے کہ کیا انہوں نے اس آئیڈیل کے لیے محنت کی جسکے لیے میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تھا بدقسمتی سے انکا وہ آئیڈیل نہیں تھا قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں ،جہانگیر ترین ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں، ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں.

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

گرفتاری کا خوف،شیخ رشید توہین مذہب مقدمہ میں ضمانت کروانے پہنچ گئے

Shares: