8 سے زائد زبانوں میں گانے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ، اداکارہ اور رقاصہ خانم گوگوش جن کا اصل نام فائغہ اتاشین ہے وہ 5 مئی 1946 کو ایران کے شہر زاہدان کے ایک آذر بائیجانی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ وہ فارسی،ترکش، آذربائیجانی، انگریزی ، عربی، پشتو، اطالوی ،اسپینش اور فرینچ سمیت 8 سے زائد زبانوں میں گاتی ہیں ۔ 1979 میں جب ایران میں خمینی انقلاب آیا تو خانم گوگوش نے انقلاب ایران کی مخالفت کرتے ہوئے گانے، رقص اور اداکاری کو جاری رکھنے کا اعلان کیا جس کے اگلے روز ہی انہیں غائب کر دیا گیا ان کے قتل کی بھی افواہیں گردش میں رہیں ۔ دنیا کے کئی ممالک کے اخبارات نے ان کے بارے میں خصوصی ایڈیشنز جاری کیے۔ جبکہ وہ اس دوران دنیا بھر کے نوجوانوں کی آئیڈیل گلوکارہ رہیں ۔
1979 سے 2000 تک وہ منظر سے غائب رہیں ۔ 2012 میں انہوں نے لندن میں ایک میوزیکل پروگرام کیا جسے بہت بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کی آواز میں غضب کی مٹھاس ہے اپنے سامعین کے کانوں میں رس گھول کر سحر طاری کر دیتی ہیں ۔ انہوں نے 30 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ان کا رقص بھی ہوش اڑا دینے والا ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
خانم گوگوش نے 4 شادیاں کی ہیں لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے پہلی شادی ایک موسیقار محمود گھور بنی سے کی جس سے انہیں ایک بیٹا قمبر پیدا ہوا جو کہ امریکہ میں مقیم ہے۔ محمود سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی ایرانی اداکار مسرور ووسگی سے کی۔ تیسری شادی ہمایوں مستاگی سے کی کچھ عرصے بعد ان سے بھی علیحدگی ہو گئی اس کے بعد انہوں نے اپنے ایک پرانے دوست فلم ڈائریکٹر مسعود کیمیائی سے شادی کی لیکن کچھ عرص بعد ان سے بھی علیحدگی ہو گئی۔ خانم گوگوش 2000 سے ایران سے باہر خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں ۔ وہ کبھی امریکہ اور کبھی برطانیہ میں دکھائی دیتی ہیں ۔