معاشی مشکلات میں پاکستان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. چینی وزیر خارجہ

0
33
china amb

معاشی مشکلات میں پاکستان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. چینی وزیر خارجہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ چِن گانگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ عارف علوی چِن گانگ کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین نے علاقائی امن، خوشحالی کے فروغ اور بیرونی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں ممالک نے مشترکہ فائدے کے لئے تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے دو طرفہ تبادلوں، عوام کے عوام سے روابط اور ثقافت و سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیر سگالی پر مبنی ہیں، دونوں ممالک بنیادی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا باہمی تعاون علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی نئی پیش رفت کی روشنی میں مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے، پاکستان سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران صدر علوی نے کہا کہ سی پیک علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانے کے علاوہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جب کہ پاکستان سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے گا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق عارف علوی نے کہا کہ حال ہی میں درہ خنجراب کے دوبارہ کھلنے سے سنکیانگ اور گوادر کے مابین اشیا ء کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔ صدر کا کہنا تھا کہ مملکت چینی سرمایہ کاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
اس دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے، دونوں ممالک کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چین پاکستان کی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان کی مدد کرنا چین کی ترجیح ہے۔ چِن گانگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی طلباء کو چینی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہے گا۔

Leave a reply