خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

0
42

خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، حکومت نے اہم اعلان کر دیا،وفاقی وزیر قانون میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت آرٹیکل 6 کےتحت ٹرائل کر رہی تھی، تفصیلی فیصلےکاپیرا 66 بڑااہم ہے ،جج صاحب نےغلط اورغیرمثالی آبزرویشن دی،کسی جج کی ایسی آبزرویشن آئین وقانون کے خلاف ہے،اس طرح کی آبزرویشن سے عدالت کاوقارمجروح ہوتا ہے،سمجھ نہیں آیاکہ ایسافیصلے دینےکی کیا  ضرورت تھی،حکومت نے جسٹس وقارکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیاہے،جسٹس وقارسیٹھ ان فٹ ہیں،ایسی آبزرویشن  سےجج کی ذہنی کیفیت پرسوال اٹھتے ہیں،ایسےجج کوکسی عدالت میں ہونے کااختیارنہیں،جسٹس وقارسیٹھ کو فوری طورپرکام سے روک دیاجائے،سپریم کورٹ کافیصلہ ہےسرعام پھانسی اسلامی قوانین کےمنافی ہے،لاش چوراہےمیں لٹکانےکی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس اہم معاملے پر وفاقی حکومت کو شدید تحفظات ہیں۔ پیرا 66 پر دو ججوں نے اختلاف کیا۔ اگر دو ججوں نے اختلاف کیا تو پھر اتفاق رائے کدھر تھا؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، ہم حیران ہیں۔ پیرا 66 میں قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے قانون، شرعی اور انٹرنیشنل لا کی دھجیاں اڑا کر دکھ دیں۔ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ ہمارا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے پیچھے تمام محرکات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ریفرنس کے علاوہ وفاقی حکومت اپیل میں بھی جائے گی۔ پیرا 66 ہمارے لیے شرمساری کا باعث ہے۔ قانون کے رکھوالوں کو ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے۔

Leave a reply