کوکین کی لت نے خاتون کو جسم فروش بھی بنا دیا

0
58

منشیات کی لت نے خاتون کو جسم فروش بنا دیا، منشیات کے لئے خاتون نے نہ صرف منشیات فروشی شروع کر دی بلکہ جسم فروشی بھی شروع کر دی، عدالت میں خاتون نے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر عدالت نے خاتون کو سزا سنا دی

واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا ہے جہاں ایک ماس نامی خاتون منشیات سپلائی کیس میں پکڑی گئی، خاتون کو عدالت پیش کیاگیا تو خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کی فروخت کا کام کرتی ہے ،اس نے خود منشیات کا استعمال کرنا ہوتا ہے، خریدنے کے لئے رقم نہیں ہوتی اسلئے منشیات کی ترسیل کا کام شروع کیا، اس سے میری بھی طلب پوری ہو جاتی، خاتون کوکین کا نشہ کرتی ہے اور اسے روزانہ 1500 ڈالر کی کوکین کی ضرورت ہوتی تھی،

خاتون ماس کو جب پولیس نے گرفتار کیا اسوقت وہ ایک کرائے کے مکان میں مقیم تھی اور وہاں سے منشیات کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کا کام بھی کر رہی تھی، پولیس نے خاتون کا فون ریکارڈ کیا اور بعد میں چھاپہ مار کر خاتون کے گھر سے کوکین برآمد کر لی، خاتون ماس نے اعتراف کیا کہ دسمبر 2020 اور اپریل 2021 کے درمیان اپنی بہت مہنگی لت کو فنڈ دینے کے لیے غیر قانونی منشیات کا کاروبار کیا،پولیس حکام کے مطابق ماس اپنے دوستوں اور جاننے والوں سمیت دیگر افراد کو کوکین سپلائی کرتی تھی بلکہ اس نے ایک نیٹ ورک بنا رکھا تھا

خاتون ماس کو جب عدالت پیش کیا گیا تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ وہ جسم فروشی بھی کر رہی تھی، کوکین کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار تھی اور کرتی رہی، ماس کے موبائل سے ماس کی نشہ کرتے ہوئے تصویریں بھی ملیں جو عدالت میں پیش کی گئیں، عدالت نے تصویریں دیکھ کر کہا کہ اپنے فون میں ایسی ڈوکیومنٹری بنا کر اس نے پولیس کا کام آسان کر دیا

ماس نے عدالت میں کہا کہ وہ اپنا جرم تسلیم کرتی ہے، پولیس کو ماس کے گھر سے کافی بڑی رقم بھی ملی تھی، ماس نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم کوکین کی فروخت کے علاوہ جسم فروشی سے حاصل کی گئی،پولیس نے ماس کا میڈیکل کروایا، جس کے مطابق اس بھی ڈپریشن کا شکار تھی اور کوکین کی لت سے نجات کے لیے منشیات بھی لے رہی تھی

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ماس کو چار سال قید کی سزا سنائی، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس کے بعد آپ کی کامیاب زندگی کا امکان ہے،

فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

Leave a reply