ہاتھ پاؤں بندھی خاتون کا ایک اور جھوٹ،جنسی زیادتی ثابت نہ ہوسکی

0
76
islamabad

بیلجیئم کی جعلی خاتون کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا، خاتون پاکستانی نکلی تو وہیں خاتون کے ساتھ زیادتی بھی ثابت نہیں ہوئی

واقعہ اسلام آباد کا ہے،تھانہ آبپارہ کی حدود سے ہاتھ پاؤں بندھی خاتون ملی تھی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی شہری ہے اور اسکے ساتھ پانچ روز تک جنسی زیادتی کی گئی ہے تا ہم اسلام آباد پولیس کو اب خاتون کی میڈیکل رپورٹ ملی ہے جس کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی،خاتون کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، خاتون نے خود کو غیر ملکی شہری کہا تھا لیکن وہ پاکستانی نکلی، خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے جس کا شوہر بیلجیئم میں ہے، خاتون کی شادی 5 برس پہلے ہوئی تھی، خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اسے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں،خاتون نے جس شخص پر زیادتی کا الزام لگایا تھا اس نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ خاتون ہر روز میرے گھر آ جاتی تھی جس کی وجہ سے میں نے تنگ آ کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر باہر چھوڑ آیا تھا.

پولیس ذرائع کے مطابق، خاتون پوٹھوہاری زبان بولتی ہے، میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر جنسی تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے بیلجیئم سفارت خانے نے بھی خاتون کے بیلیجیئم کی شہری ہونے کی تردید کی،سفارت خانے نے جواب دیا کہ ان تفصیلات سے مماثلت رکھنے والے کسی بھی بیلجیئم شہری نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، خاتون اردو اور پنجابی میں روانی رکھتی ہے، تاہم اب تحقیقات کے بعد سامنے آیا کہ خاتون پاکستانی نکلی، زیادتی کا الزام لگا دیا اور خود کو غیر ملکی شہری کہا،فیشیل ریکوگنیشن (چہرے کی پہچان) کے ساتھ نادرا نے فراڈ خاتون کا سراغ لگا لیا، خاتون کا اصل نام فروا کیانی ہے اور راولپنڈی کی رہائشی ہے،خاتون کی نیشنلٹی پاکستانی ہے.

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Leave a reply