پیرپکڑکرمعافی مانگتا ہوں میری بھی دو بہنیں ہیں،خاتون کوہراساں کرنیوالے ملزم کی معافی

شہر قائد کراچی میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے

کراچی کے علاقے صدر میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کیا گیا تو پولیس فوری ایکشن میں آئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ترک خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ، ملزم نے خاتون سے معافی مانگ لی

ملزم نے خاتون سے معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے دل میں ایسا ویسا کچھ نہیں تھا، میری نیت خاتون کو تنگ کرنے کی نہیں تھی میں تو بس پیچھے پیچھے ٹائم پاس کر رہا تھا میں ہاتھ جوڑ کر پیر پکڑ کر معافی مانگتا ہوں میری بھی گھر میں دو بہنیں ہیں وہ بھی میری بہن کی جگہ ہیں

ترک وی لاگر نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے اب مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہو گا،دوسری جانب ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Shares: