خواجہ آصف کی گرفتاری،لائحہ عمل طے کرنیکے لئے ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری،مسلم لیگ ن پنجاب نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس کل ساڑھے 11 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا،اجلاس میں خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب کی مذید کارروائیوں سے متعلق بات ہوگی،اجلاس میں پنجاب احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی
اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے کل کی ڈیڈ لائن پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی جائیں گی
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کے خوف سے کل ایک بیوروکریٹ نے خودکشی کی،پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کیلئے حکومتی ٹولہ سازشی پلان تیار کررہا ہے،عمران خان خواجہ آصف کو گرفتار کرکے سمجھتے ہیں ن لیگ توڑ دیں گے،مسلم لیگ ن کا ہر رکن نوازشریف کا سپاہی ہے اور مرتے دم تک رہیگا،
خواجہ محمد آصف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کردیا گیا وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ گراؤنڈ آف اریسٹ ہمیں ابھی تک نہیں ملے،نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ لاہور جانے میں 4 گھنٹے لگتے ہیں اور یہ دو روز کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ انہیں گراؤنڈ آف اریسٹ دے دیں،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو ہدایت کی کہ خواجہ آصف کو آج ہی لاہور منتقل کیا جائے،ممکن ہو تو آج ورنہ کل لازمی لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کریں،
خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےجاری کیے