باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست ڈیلاویئر سے کامیابی حاصل کرنے والی سارہ ایم سی برائڈ تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکا کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر بن گئی ہیں

سارہ ایم سی برائڈ کی جانب سے سینیٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ”ہم کر چکے ہیں، ہم جنرل الیکشن جیت چکے ہیں۔ شکریہ شکریہ شکریہ“

2016 میں بھی سارہ ایم سی برائڈ امریکا کے بڑے جماعتی کنونشن سے تقریر کرنے والی پہلی خواجہ سرا شخصیت کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔30 سالہ سارہ آزادانہ طور پر بھاری اکثریت سے جیتنے والی امریکا کی پہلی منتخب عہدیدار ہیں جنہوں نے ریپبلکن جماعت سے تعلق والے سیاسی حریف سٹیوین واشنگٹن کو شکست دی

ریاست ڈیلا ویئر میں اس وقت آزادانہ طور پر چار خواجہ سرا قانون ساز موجود ہیں جن میں سارہ ایم سی برائڈ کو پہلی خواجہ سرا سینیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔

ہیومن رائٹس کمپین کے صدر الفونسو ڈیوڈ نے منگل کی شب ایک بیان میں سارہ ایم سی برائڈ کی فتح کو سراہا۔

ڈیوڈ نے کہا ، آج رات ، سارہ نے نہ صرف اپنے لئے بلکہ ہماری پوری برادری کے لئے تاریخ رقم کی۔ “وہ ایک نمائندہ اور وکیل کی حیثیت سے پسماندہ لوگوں کو آواز بنتی ہیں۔ ہ کوئی بھی شخص ان کی صنف کی شناخت یا جنسی رجحان سے قطع نظر ، اپنے خواب کو حاصل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میرے لیے صدارتی الیکشن ہارنا آسان نہیں، آج ایک شاندار رات ہوگی لیکن سیاست میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ٹیکساس، فلوریڈا، ایری زونا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، جیت آسان اور ہار بہت مشکل ہوتی ہے، انتخابی نتائج کا اعلان جلد ہونا چاہیے، ارلی ووٹنگ امریکا کے لیے خطرناک ہے، جیت یا ہار کی تقریر ابھی تیار نہیں، پورے ملک سے بہت اچھے نتائج آ رہے

ٹرمپ یہ کام کریگا تو ہم بھی تیار ہیں،جوبائیڈن نے طبل جنگ بجا دیا

Shares: