خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت ملتوی

0
42

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،جیل حکام نے  عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو لانے کیلئےسیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹرزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی

عدالت نے کہا کہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزبتائیں جیل حکام کوسیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی ،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبرتک توسیع کر دی

 

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت سے دور روکا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

 

Leave a reply