ایران میں خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے کے الزام میں 17 طلبا گرفتار

0
41

تہران: ایران میں پولیس نے سوشل میڈیا کے لیے خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے کے الزام میں 17 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی :ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے تہران کی سڑکوں پر ’خوف و ہراس‘ پھیلاتے تھے ملزمان فرضی قتل اور خودکشی کے منظر کشی کے علاوہ تہران میٹرو میں مسافروں کے چہروں پر کیک بھی پھینک دیا کرتے تھے۔

خاتون سیاح کو جنگی یادگار پر بے لباس تصویریں بنانے کی وجہ سےشہر بدر کر دیا گیا

تہران کے پولیس چیف جنرل حسین رحیمی نے ایرانی اخبار کو بتایا کہ پولیس نے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کے اعصاب اور عوام کے امن و سلامتی سے کھیل کر دارالحکومت کی سڑکوں پر خوفناک فوٹیج بناتے تھےہم نے 17 افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے ان غیر قانونی کاموں کو سرانجام دیا۔

زیر حراست ایک ملزم نے بتایا کہ میں لوگوں کو خوش کرنا اور اپنے انسٹاگرام پیج پر فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتا تھا جس پر تہران کی سائبر پولیس کے سربراہ کرنل داؤد معظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ اس طرح ذاتی فائدے کے لیے عوام کو خوفزدہ کریں گے۔

سعودی عرب: غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے خفیہ انداز میں کیمرے کی ویڈیوز انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنے فالوورز کو بڑھانے اور اشتہارات کے لیے بنائی تھیں گرفتار کیے گیے تمام 17 افراد نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کی تھی اور وہ معروف کمپنیوں کے لیے کام کرتے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ برس امریکی ریاست ٹینیسی میں ڈکیتی کی پرینک ویڈیو بنانے والے یوٹیوبر کو شہری نے اصل ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان یوٹیوبر ہلاک ہوگیا تھا امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشول میں ٹموتھی ولکس نامی یوٹیوبر ہاتھ میں دو بڑے چاقو تھامے فیملی پارک کے باہر لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے تھے جب کہ ان کا دوست ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران 23 سالہ نوجوان نے یوٹیوبر کو اصلی ڈاکو سمجھا اور گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں 75 سالہ فرانسیسی مہم جو ہلاک

یوٹیوبر کو گولی مارنے والے نوجوان نے پولیس کو بتایا تھا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک مذاقیہ ویڈیو ریکارڈ ہورہی ہے، میں نے بس یہ دیکھا کہ چاقو بردار شخص لوگوں سے لوٹ مار کر رہا ہے اور اب میری جانب بڑھ رہا ہے تو میں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کردی یوٹیوبر کے دوست نے بھی پولیس کو بتایا تھا کہ ہم یوٹیوب کے لیے ایک پرینک ویڈیو بنا رہے تھے جس میں لوگوں کو چاقو دکھا کر ڈرا رہے تھے اور ان کے ردعمل ریکارڈ کرکے پھر انہیں حقیقت بتاتے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

مصر سے ابوالہول جیسے 3,400 سال پرانےدو مجسمے دریافت

Leave a reply