’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ
’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے
وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں کا کہنا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہداءپیکج دیں گے شہید اہلکار کے اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
قبل ازیں وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کردیا۔ کہا معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی، پارلیمنٹ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئےعدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، شیخ رشید مسلسل خونی مارچ اور تصادم کے حوالہ سے بیانات دے رہے ہیں جسکی وجہ سے شیخ رشید کو نظر بند کیا جا سکتا ہے
صدر پی ٹی آئی علماء ونگ لاہور علامہ اصغر عارف چشتی گرفتارکر لئے گئے، علامہ اصغر عارف چشتی کو رات گئے گلشن راوی سے حراست میں لیا گیا ہے۔علامہ اصغر عارف چشتی گلشن راوی میں حماد اظہر کے گھر میٹنگ میں شریک تھے۔علامہ اصغر عارف چشتی دو روز قبل ہی علماء ونگ لاہور کے صدر مقرر ہوئے تھے
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےگھروں پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے پولیس گھروں میں زبردستی داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کو پامال کر رہی ہے حکومت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہےپولیس اہلکارحکومت کے غیرقانونی احکامات کو نظر انداز کریں،
راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں،امپورٹڈ حکومت حوش کے ناخن لے، مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے اپنی نااہلی کو نہیں چھپا سکتی،
معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب
پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار
پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل
ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید