خوشاب ،ضمنی الیکشن، پولنگ کے دوران پولنگ سنٹر میں بچے کی پیدائش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشاب میں ضمنی الیکشن جاری ہیں
ضمنی الیکشن کے لئے بنیادی مرکز صحت کو بھی پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے تا ہم بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی موجود ہے،ایک طرف ووٹ کاسٹ کئے جا رہے ہیں دوسری جانب ڈاکٹرز اپنا کام کر رہے ہیں، ہسپتال میں کرونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے، اسی دوران ایک خاتون کو بنیادی مرکز صحت میں لایا گیا جہاں لیبر روم میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے
نجی ٹی وی کے مطابق ببچے کے والد کا کہنا ہے کہ یہ میرا پہلا بچہ ہے جو الیکشن کے روز پیدا ہوا، اس کا نام کیا رکھوں گا یہ بعد میں سوچیں گے تا ہم بہت خوشی ہے کہ الیکشن کے روز بچے کی آمد ہوئی
خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ووٹرز کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں پی پی84 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
2018 کے الیکشن میں اس نشست سے ن لیگ جیتی تھی، تحریک انصاف دوسرے، اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پر تھی
مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ علی حسین خان، پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے، غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز سے، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، اورنگزیب بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی ٹی ایل پی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ خورشید عالم، بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے
خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان