خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے خوشاب ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے خوشاب الیکشن کیمپین کی نگرانی کر رہا ہوں۔ مسلم لیگ ن کو پی پی 84 میں عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے لوگ مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کرتے ہیں جس میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔الیکشن کو پر امن اور شفاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوں۔ ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے اور ووٹ کی عزت بھی کروانا جانتے ہیں۔ حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ آج کا دن انشاءاللہ مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہو گا اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر اعتماد کے اظہار کا دن ہو گا۔ خوشاب کے عوام نکلیں اور بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ووٹرز کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں پی پی84 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
2018 کے الیکشن میں اس نشست سے ن لیگ جیتی تھی، تحریک انصاف دوسرے، اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پر تھی
مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ علی حسین خان، پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے، غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ینز سے، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، اورنگزیب بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی ٹی ایل پی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ خورشید عالم، بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے۔