کے پی بارکونسل نےاسلام آباد کےوکلا سےاظہارہمدردی کرتے ہوئےعدالتوں کےبائیکاٹ کااعلان کردیا

0
42

پشاور :خیبرپختونخواہ بارکونسل نےاسلام آباد کےوکلا سےاظہارہمدردی کرتے ہوئےعدالتوں کےبائیکاٹ کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کی بارکونسل نے اسلام آباد میں وکلا سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کل 12 فروری بروزجمعہ کوہڑتال کا اعلان کیا ہے

اس سلسلے میں کے پی بار کونسل کے وائس چیئرمین نعیم الدین خان اورایگزیکٹوچیئرمین ایچ ظفراقبال خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ اپنے وکلا بھائیوں سے ہمدردی کے طورپرکررہے ہیں ،

کے پی بار کونسل کے معززین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے وکلا کے ساتھ پیش آنے والے رویےکی مذمت کرتے ہیں اوراس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

بار کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک وکلا پرسے مقدمات ختم نہیں کیے جاتے یہ ہڑتالی سلسلہ جاری رہے گا، اس سلسلے میں تمام وکلا برادری اس موقف پران کےساتھ ہے

Leave a reply