*سندھ 26 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں پینے کا پانی میسر نہیں*

0
41

اسکول شماری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے 49 ہزار 103 اسکولوں میں سے 36 ہزار 659 فعال ہیں رپورٹ کے مطابق سندھ کے 49 ہزار اسکولوں میں سے 26 ہزار 260 اسکولوں میں پینے کا پانی موجود نہیں ہے 19 ہزار چار سو انہتر اسکولز بیت الخلاء موجود نہیں ہیں جب کہ 31 ہزار سے زائد اسکولز بجلی سے محروم ہیں سندھ کے سرکاری اسکول: 12136میں استاد نہیں،11441میں شاگرد نہیں
سندھ کے 21 ہزار نو سو سے زائد اسکولوں میں چہار دیواری موجود نہیں ہے اور صوبے کے 36 ہزار سے زائد اسکولوں میں کھیل کے میدان بھی نہیں ہیں۔یہ حیرت انگیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ جدید سائنسی دور میں 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لیبارٹریز ہی موجود نہیں ہیں جب 47 ہزار سے زائد اسکولز لائبریریوں سے بھی محروم ہیں سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 45 لاکھ 61 ہزار 140 بچے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جب کہ 1 لاکھ 33 ہزار اساتذہ ان اسکولوں میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں سندھ: یو ایس ایڈ کے 71 اسکول نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط سندھ ایجوکیشن ریفارمز کی مرتب کردہ رپورٹ بہت جلد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی جائے گی۔

Leave a reply