آئی جی صاحب ” گڈ ٹو سی یو“جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے

0
30
islamabad hoghcourt

تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آئی جی صاحب ” گڈ ٹو سی یو“جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے ،

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی پر ”گڈ ٹو سی یو“ کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی ،

آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پر 2 مقدمات ہیں، ان کو گرفتار نہیں کیا گیا، فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کا ہائیکورٹ کا آرڈر نہیں پہنچا تھا۔عدالت نے آئی جی اکبر ناصر خان کے بیان کے بعد فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد فواد چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ سے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ضلع جہلم سے ہے ، ہمارے ضلع کا کوئی قبرستان ایسا نہیں ہے جس میں شہداء کی قبریں موجود نہ ہوں فوج سے ہمارا تعلق خون کا ہے جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی قابل شرم تھا ان واقعات پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے ان واقعات میں جو افراد بھی ملوث ہیں ان کا تعلق چاہے پی ٹی آئی سے ہو یا کسی اورجماعت سے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے

منگل کے روز دوپہر کے وقت سابق وفاقی وزیر کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی جس پر ہ عدالت سے باہر نکل کر جیسے ہی گھر جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھے تو اسلام آباد پولیس کا ایک دستہ ان کی جانب بڑھا فواد چوہدری خطرہ بھانپتے ہی گاڑی سے فوری نکلے اور بھاگتے ہوئے عدالتی احاطے میں پناہ لے لی بھاگنے کے دوران فواد چوہدری کا سانس پھول گیا مگرانہوں نے پرواہ نہیں کی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب کے کمرہ عدالت میں پہنچ گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply