کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں طیارہ گرانے کے افسوسناک حادثے میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا گیا
پاک فوج کے جوان لاشوں و زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالتے رہے، پاک فوج کے جوان بچوں کو بھی منتقل کرتے رہے، ایسے میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے دو جوان دو بچوں کو اٹھا کر بھاگ رہے ہیں، کراچی کی سخت ترین گرمی اور روزے کی حالت میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح کام کیا وہ خراج تحسین ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ کرنل کی بیوی کو لے کر پاک فوج کے خلاف ملک دشمن عناصر نے زبان دراز کی ، مشکل کی گھڑی میں پاک فوج کا کرنل متاثرین کے لئے فرشتہ بن کر سامنے آیا، اسکو سوشل میڈیا پر پذیرائی کیوں نہیں ملی، پاک فوج کے کرنل جس نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچایا اسکے لئے کوئی ٹرینڈ کیوں نہ چلایا گیا
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھی ایک کرنل ہے، پھول سی بچی کو اپنی بیٹی کی طرح اٹھایا ہوا یے..
یہ بھی ایک کرنل ہے، پھول سی بچی کو اپنی بیٹی کی طرح اٹھایا ہوا یے..
Respected ❤ pic.twitter.com/9UzhHOSclE— Shoaib Baloch (@ShoaibKhanBalo4) May 23, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ زرا نظر تصویر میں یہ شخص جو بچی کو پھول کی طرح اٹھاۓ ہوۓ یے
پاکستان آرمی کا کرنل ہے آخر یہ #ٹاپ_ٹرینڈ کیوں نہیں بنا جب کسی آفات میں سب ہار جاتے ہیں تو فرشتوں کی طرح آرمی مدد کو آتی ہے۔لہذا آپ حضرات کسی بھی ایسی مہم کا حصّہ نہ بنیں جس میں افواج پاکستان کی ساخت مجرو ہو
ذرا سوچیے
زرا نظر تصویر میں یہ شخص جو بچی کو پھول کی طرح اٹھاۓ ہوۓ یے
پاکستان آرمی کا کرنل ہے آخر یہ #ٹاپ_ٹرینڈ کیوں نہیں بنا جب کسی آفات میں سب ہار جاتے ہیں تو فرشتوں کی طرح آرمی مدد کو آتی ہے۔لہذا آپ حضرات کسی بھی ایسی مہم کا حصّہ نہ بنیں جس میں افواج پاکستان کی ساخت مجرو ہو
ذرا سوچیے pic.twitter.com/JCGfeVxxDD— Muhammad Usman Khan (@Usman_Talks1) May 23, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ بنانے والو یہ بھی ایک کرنل ہے جو طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کو ایک شفیق باپ کی طرح لے کر جا رہا ہے
کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ بنانے والو یہ بھی ایک کرنل ہے جو طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کو ایک شفیق باپ کی طرح لے کر جا رہا ہے pic.twitter.com/tMktmLfuk6
— Mashooque Ali Mirani (@MashooqueAliMi3) May 23, 2020
ایک اور صارف نے لکھا کہ کس شفقت سے اس بچی کو ملبے سے نکال کر لیجارہاہے کاش ہماری نظر ان کی برائیوں کے بجائے ان کی اچھائیوں پر ہوتی
#یہ_بھی_ایک_کرنل_ہے
کس شفقت سے اس بچی کو ملبے سے نکال کر لیجارہاہے کاش ہماری نظر ان کی برائیوں کے بجائے ان کی اچھائیوں پر ہوتی #PIAPlaneCrash#پاک_فوج_ہماری_شان pic.twitter.com/m9fHO0JfS6— Ayesha 🇵🇸 🦋 (@i_am_Ayesha__) May 22, 2020
محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ یہ تو خود کرنل ہے نہ کہ کرنل کی بیوی کیا سوشل میڈیا پر اسکو بھی وہی چرچا ملے گا جو نام نہاد کرنل کی بیوی کو ملا؟ کیا ہوگیا ہے ہمیں کہ ہم صرف برائی کی پذیرائی کرتے ہیں اور اچھائی کو نظر انداز؟ شعلوں میں قوم کے مستقبل کو گلے لگائے فوج کے جوان ہر شخص ایک جیسا نہیں
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی