طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

0
42
pia

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں‌ امریکی شہری بھی سوار تھا جس کی بھی موت ہو گئی ہے

طیارے میں امریکی شہری کے موجود ہونے کی امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور امریکا میں ہمارا عملہ قونصلر مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

محکمہ خارجہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکی حکام طیارہ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

Leave a reply