کیا کوئی ایک پولیٹیکل پارٹی چینل کا لائسنس لے سکتی ہے؟ عدالت

0
112

کیا کوئی ایک پولیٹیکل پارٹی چینل کا لائسنس لے سکتی ہے؟ عدالت

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی پیمرا کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی پی بی اے نے پیمرا کو اینالاگ سسٹم کی استعداد سے زیادہ ٹی وی لائسنس جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کر رکھی ہے ،پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل پی بی اے نے کہا کہ پہلے ہی 109 سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو لائسنس دیے جا چکے ہیں، لینڈنگ رائٹس والے چینلز ملا کر تعداد ڈیڑھ سو تک پہنچ جاتی ہے،اینالاگ سسٹم میں اتنے ٹی وی چینلز کو دکھانے کی گنجائش ہی نہیں،پیمرا کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے بعد استعداد بڑھ کر ساڑھے تین سو چینلز تک بھی ہو سکتی ہے، اس بات پر اعتراض نہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے لائسنس جاری کرتے ہوئے دیکھنا ہے کہ مفادات کا ٹکراؤ بھی نا ہو، اگر پروپرائیٹر معلومات تک رسائی کو سینسر کرنا شروع کر دے تو یہ آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے، کوئی ایسا بزنس کر رہا ہو جو مفادات کے لیے معلومات کو چھپائے تو یہ فریڈم آف پریس کے خلاف ہے،مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا تو ہی اظہار رائے کی آزادی ہو گی،پوری دنیا میں مفادات کے ٹکراؤ کو دیکھا جاتا ہے یہ تو یہاں کوئی نہیں پوچھتا ، پیمرا جو تین سو لائسنس دے رہا ہے یہ کس کو دے رہا ہے کس بنیاد پر دے رہا ہے؟ وکیل پیمرا نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو باقاعدہ ایک پراسیس کے تحت لائسنس جاری کیا جاتا ہے، عدالت نے کہا کہ کیا کوئی ایک پولیٹیکل پارٹی لائسنس لے سکتی ہے؟ وکیل پیمرا نے کہا کہ یہ باتیں اس پٹیشن میں تو نہیں مگر اس نکتے پر بھی عدالت کی معاونت کریں گے، وکیل پی بی اے نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل کو ڈسٹری بیوشن کا لائسنس نہیں مل سکتا،

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

Leave a reply