گورنر پنجاب نے صوبائی خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی خان کی زیر نگرانی لاہور میں ہونیوالی ”ویمن کانفر نس فار پیس 2022“سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حوالے سے پاکستان کی سمت، عزم اور اقدامات بڑے واضح ہیں-
باغی ٹی وی : اس موقع پر لاہور میں امر یکی قونصل جنرل ولیم کے‘سماجی کارکن فرزانہ باری‘صوبائی خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی خان‘ڈاکٹر صبور احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے –
پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہے۔لیلی پروین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
”ویمن کانفر نس فار پیس 2022“سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم پورے عزم کے ساتھ خواتین کے حقوق کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہیں اور انشا اللہ ہم اس مشن میں کامیاب بھی ہوں گے‘قیام پاکستان میں فاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین فر نٹ لائن پر کام کرتی رہی ہیں جن پر ہمیں فخر ہے‘ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنےکہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے وہاں خواتین کی ترقی اور ان کا تحفظ لازم ہوتا ہے ہمیں درپیش سماجی ومعاشی مشکلات کے باوجود پاکستان میں قیادت کے کلیدی مناسب پر خواتین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ہمارے ملک میں ایک خاتون وزیراعظم رہیں،کم عمر ترین نوبل پرائز جیتنے والی خاتون کا تعلق بھی پاکستان سے ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کو مضبوط بنانے اور ان کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی پر کام کر رہی ہے ہم خواتین کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بنک اور قومی اسمبلی کی سپیکر کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں خواتین وزرا، سفارت کار، ججز، اعلیٰ سطح کی سول سرونٹس اور ڈپلومیٹس ہیں ہماری خواتین لڑاکا طیارے اڑاتی ہیں، اقوام متحدہ کے امن دستوں میں خدمات انجام دیتی ہیں جبکہ ایک خاتون آرمی میں تھری سٹار جنرل بھی بنی ہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی منزل ابھی دور ہے ہمیں اس راہ میں آنے والی مشکلات کا پورا ادراک ہے لیکن ہم اپنے آہنی عزم سے اس ضمن میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگے بڑھتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت احساس پروگرام سمیت ہر منصوبے میں خواتین کو انکا حق دے رہی ہے پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں الحمد للہ آج پاکستانی خواتین تعلیم،صحت،سپورٹس اور بزنس سمیت ہر شعبے میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہی ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے خواتین کے ساتھ ہونیوالے مظالم اور ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کے درخواست سماعت کے لیے مقرر
صوبائی خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کے تحفظ عملی اقدامات کیے ہیں اور اب خواتین کو جائیداد میں بھی حصہ مل رہا ہے جہاں خواتین کو ہر اساں کرنے سمیت کوئی بھی واقعہ ہمارے نوٹس میں آتا ہے تو ہم سخت ایکشن لیتے ہیں خواتین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کر نیوالے کسی صورت سزاؤں سے اب بچ نہیں سکیں ہم نے خواتین کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے خواتین کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔

لاہور میں امر یکی قونصل جنرل ولیم کے نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے اور این جی اوز بھی خواتین کے تحفظ کیلئے بھر پور کام کر رہی ہیں جہاں بھی خواتین کے تحفظ کے لیے کام ہوگا ہم انکو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور کسی بھی معاشرے میں امن اور مضبوطی کے لئے خواتین کو انکے حقوق کی فراہمی لازم ہے۔








