سینیٹ الیکشن کےلئے آزاد امیدوار فیصل واوڈا الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئے
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جیت اور ہار الیکشن والے دن ہی پتا چلتی ہے، 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں، میں زرداری صاحب کے بیٹے جیسا ہوں،اب تک آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا، اب تک میں نے ایک ہی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیں آواز اُٹھائی تو پارٹی نے نکال دیا، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہو چکی ہے، میں نے پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہو رہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی ا سکروٹنی شروع ہو چکی ہے،الیکشن کمیشن میں دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی ا سکروٹنی ہوگی،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ کو مکمل ہوگی ،21 مارچ کوکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی ،ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک صادرکئے جائیں گے ،2 اپریل کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی
پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،جنرل نشستوں کیلئے 17،خواتین کی نشستوں کیلئے5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ، ٹیکنوکریٹس اور غیر مسلم کی نشست پرتین، تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،خواتین کی نشست پر سنی اتحاد کی ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید نے کاغذ جمع کرائے ،مسلم لیگ ن کی انوشے رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے کاغذ جمع کرائے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ،ن لیگ کی جانب سےاحد چیمہ ،پرویز رشید، مصدق ملک، ناصر بٹ نے کاغذات جمع کرائے ،سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حامد خان ،زلفی بخاری اور اعجاز منہاس نے کاغذات جمع کرائے
سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول
سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا