کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہوگی کہ یہ کام کرے، عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

0
41

کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہوگی کہ یہ کام کرے، عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب دفتر لاہور میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگ کے رہنماؤں رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ، مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نون لیگی رہنماوں کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی ،رانا ثنا اللہ عدالت میں حاضری کے لئے پیش ہوئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیکل بنیاد پرحاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

لیگی رہنماوں کی جانب سے ایڈووکیٹ ہارون بھٹہ، فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ محمد صفدر، دیگر پر ہنگامہ اور اشتعال انگیزی کرانے کا الزام ہے۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم صفدر اور دیگر لیگی رہنما مریم نواز کی پیشی پر پولیس پر پتھراؤ کرانے اور کارکنان کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں۔ن لیگ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے عدالت میں کہا کہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔ ہم پر بے بنیاد انسداد دہشت گردی کا پرچہ درج کر دیا ہے، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔اس موقع پر عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی،

عدالت پیشی کے بعد رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے، کسی لوٹے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہوگی قیادت کے فیصلے سے انحراف کرے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، حکومت نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا ہے، آٹا 80 اور چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ادویات کی قیمتیں 6 گنا بڑھ گئی ہیں، عوام 2 وقت کی روٹی کوترس گئے ہیں، عام آدمی کےلئے گھر کا بجٹ مشکل ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کرائے کے ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 16 اکتوبر کے جلسے کو فرق نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی.

مریم نواز حضرت علی کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے،سنت زینب ادا کریگی،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply