ابو ظہبی سے پشاور پہنچنے والے ایک دو نہیں بلکہ کتنے کرونا مریض نکلے؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں کمی ہو رہی ہے مریضوں اور اموات میں کمی کی وجہ سے این سی او سی نے گزشتہ روز پابندیاں کم کرنے کا اعلان کیا ہے

دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹنے والوں میں مسلسل کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں باچاخان ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ابوظہبی سے آنے والی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، کورونا سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا،مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا،جہاں انکا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور کرونا منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کیا جائے گا

پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے پابندیاں عائد کر رکھی تھیں جو گزشتہ روز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے گئے ہیں جبکہ بازاروں کو بھی ایک روز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،

حکومت کی جانب سے شہریوں سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور باہر جاتے ہوئے ماسک پہن کر رکھیں

ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

حکومت کی اپوزیشن کو دعوت،بابر اعوان بولے، آ جائیں، حکومت اس کام کیلئے تیار ہے

Shares: