fbpx

ٹک ٹاک ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کر کے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار

ڈھاکا: بنگلادیش میں ٹک ٹاک ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو بھارت اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار-

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں نوجوان لڑکیوں کو ٹک ٹاک اسٹار بناے کا جھانسہ دے کر بھار ت میں اسمگل کرکے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے گزشتہ ماہ ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی ویڈیو کی تفتیش کے دوران مذکورہ گروہ کا سراغ لگایا تھا –

ریپڈ ایکشن بٹالین کے نیم فوجی دستے نے منگل کو بتایا کہ گروہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کی خواہش مند 17 سے 22 سال کی لڑکیوں کو ماڈلنگ اور ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا لالچ دے کر بھارت اسمگل کیا کرتا تھا اور وہاں ان لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھا۔

ریپڈ ایکشن بٹالین کے مطابق گروہ کے مبینہ رافض الاسلام رڈائے کو گرفتار کیا ہے جو ٹِک ٹِک رِڈائے کے نام سے شہرت رکھتا ہے گروہ کے دیگر 10 ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے 9 کا تعلق بنگلادیش سے ہے جب کہ دو کو بھارتی شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا جس کے لیے انڈین پولیس کی مدد لی گئی تھی زیر حراست ملزمان نے ایک ہزار لڑکیوں کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.