کیا پریانکا چوپڑا بی جے پی اور ہندو توا کی خیر سگالی سفیر ہیں؟ ارمینہ خان

0
32

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گذشتہ ماہ 24 فروری کو متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر تشدد اور حملوں سے متعدد لوگ زخمی اور کئی ہلاکتیں ہوئیں جن پر دنیا بھر کے فنکاروں اور سیاستدانوں نے اظہار افسوس کیا تھا

باغی ٹی وی : نئی دہلی میں اس وقت مذہبی فسادات پھوٹ پڑے تھے جب ہزاروں شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے بھارتی دورے کےدوران متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے شروع کیےان نہتےمظاہرین پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملے کئے جن میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی مارے گئے اور ان مظاہروں پر جہاں بالی وڈ شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا

نئی دہلی میں پرتشدد ہنگاموں اور مذہبی فسادات کے بعد کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے بھی روک دیا تھا لیکن بعض اہم بھارتی فلمی شخصیات کی جانب سے تاحال ان فسادات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ یا جن میںمعروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں اور ان کی خاموشی پر پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرارمینہ خان نے ایک ٹوئٹ میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکارہ نے تاحال نئی دہلی فسادات پر کوئی بیان نہیں دیا

ارمینہ خان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں کسی شخص نے پریانکا چوپڑا کی مذکورہ تصویر بھیجی اور ان سے پوچھا کہ تاحال اداکارہ نے نئی دہلی فسادات پر کوئی بیان کیوں نہیں دیا؟
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1233710829897420800?s=19
ارمینہ خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پریانکا چوپڑا نے نئی دہلی فسادات پر بیان نہیں دیا کیا وہ انتہاپسند حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ہندو توا کی خیر سگالی سفیر ہیں؟

اداکارہ کی اس ٹوئٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور پریانکا چوپڑا کی جانب سے نئی دہلی فسادات پر کوئی بیان نہ دینے پر اداکارہ کے کو تنقید کا نشانہ بنایا

کئی ٹویٹر صارفین نے ارمینہ خان سے سوال کیا کہ اگر ہندو اداکارہ نے کوئی بیان نہیں دیا تو کیا مسلمان اداکار و سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دیا ہے؟َ

ایک صارف نے اداکارہ سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا دوسرے مسلمان بالی وڈ اداکاروں و ہدایت کاروں نے بھی نئی دہلی فسادات پر بیانات جاری کیے ہیں؟

ایک صارف نے کہا کہ مجھے تو جہاں تک یاد پڑتا ہے یہ الٹا پاکستان ہر نیو کلئیر حملے کی حامی تھیں ایسی چیزوں سے انسانیت کی توقع رکھنا بے سود ہے

بعض صارفین نے کہا کہ وہ تو جنگ کی حامی ہیں

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 24 فروری کو نئی دہلی میں اس وقت مذہبی فسادات پھوٹ پڑے تھے جب ہزاروں شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے بھارتی دورے کےدوران متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے شروع کیےان نہتےمظاہرین پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملے کئے جن میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی مارے گئے

بالی وڈ خانز بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں

Leave a reply