محکمہ موسمیات نے 13 جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 13 جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 14 جون کو اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، ہری پور، چارسدہ، صوابی، پشاور اور مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جون کے دوران ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر میں بارش متوقع ہے جبکہ اسی دوران سکھر، لاڑکانہ، ژوب، بارکھان، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 15 سے 18 جون کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور سوات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی متوقع ہے۔

Shares: