کوئی بھی جماعت جیتے عوام کو فیصلہ کرنے دیں،عدالت کے ریمارکس
کوئی بھی جماعت جیتے عوام کو فیصلہ کرنے دیں،عدالت کے ریمارکس
اسلام آبا د ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انکے تمام استعفے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں،ہم نے پوچھا تھا کہ بتا دیں استعفے منظور ہوئے تھے یا نہیں ،عرفان قادر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم پیراوائز کمنٹ جمع کرانا چاہتے ہیں، پیراوائز کمنٹس میں بتائیں گے کہ اس وقت صورتحال کیا تھی جب یہ سب ہوا، اگر اسپیکر ممبران سے تصدیق کر لیں تو اس میں غلط کیا ہے،
جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکا کہنا ہے کہ پہلے قائم مقام اسپیکر نے استعفے منظور کر لیے تھے، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ یہ اتنا سیدھا نہیں ہے جتنا آپ کو بتایا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تو پہلے اسپیکر پھر ڈپٹی اسپیکر نے روڑے اٹکائے،ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی جسے سپریم کورٹ نے خلاف قانون قرار دیا،اسمبلیاں بھی جلد بازی میں توڑ دی گئیں اسے بھی سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہو حلقے کو انکی نمائندگی کے بغیر نہیں رہنا چاہیے،عرفان قادر نے کہا کہ انکو دیکھیں کہ ایک شخص 9 نشستوں پر اکیلا الیکشن لڑ رہا ہے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکی تو آئین اجازت دیتا ہے، کوئی بھی جماعت جیتے عوام کو فیصلہ کرنے دیں، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم گزشتہ روز کراچی میں بھی جیت گئے ہیں یہ ہم سے ڈر رہے ہیں،
اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا