کورنگی؛ نقل سے منع کرنے پر بورڈ ٹیم کو پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں
کراچی میں میٹرک کے امتحانات دوران کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے اور کورنگی میں نجی اسکول میں نقل کرتی طالبات کو پکڑنے پر رکن ویجیلینس ٹیم وومن امبر سلطانہ کو نقل مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں ہیں جبکہ امبر سلطانہ نے کورنگی کے لکھنؤ سوسائٹی میں قائم نجی اسکول پر چھاپہ مارا تو چھاپے کے دوران 40 سے زائد طالبات کو کوریڈور میں ایک ہی ڈیسک پربٹھاکرامتحان لیاجارہا تھا۔
امبر سلطانہ کے مطابق اسکول انتظامیہ 40 سے زائد بچوں کو ایک ہی کلاس میں بٹھاکر ان کو کاپی کروا رہی تھیں جبکہ دیگر بچیوں سے کلاس میں ہی امتحان لیا جارہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
امبر سلطانہ کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ یہ ایسے ہی امتحان دیں گے اور ہمارا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا جو کرنا ہے کرلیں، اگر آپ نے اوپر شکایت کی تو سوچ لیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیر برائے تعلیمی بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور نقل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈز چیئرمین اور کنٹرولرز ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔