کے پی انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں، گورنر کا چیف الیکشن کو خط
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں جبکہ گورنر کے خط کے متن کے مطابق پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جنوبی وزیرستان میں سرحد پارسے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان، باڑہ پولیس اسٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا، ان حملوں میں 21 مارچ کو 3فوجی شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی
انہوں نے خط میں تجویز دی کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے لہٰذا خیبرپختونخوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں۔