کے پی پولیس کی بڑی کاروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

0
63
Police

خیبر پختونخواہ پولیس نے ضلع ٹانک میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نتیجہ میں 24000 گرام چرس برآمد کی گئی ہے تاہم بین الاضلاعی منشیات سمگلر پولیس کی آمد سے پہلے فرار ہوگیا لیکن ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کے مطابق چرس ڈاٹسن کے خفیہ خانہ میں اورکزئی سے ٹانک سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی.

ترجمان پولیس حزب اللہ کے مطابق ٹانک سے منشیات کے ناسور کے صفائے کیلئے پولیس کی بلاتفریق کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شہید، مرید اکبر عبدالعلی خان کو دیہہ علی خیل کے نزدیک جنرل گشت پر ڈرائیور بادشاہ خان ولد نصراللہ جان سکنہ اورکزئی کی تحویل میں ڈاٹسن رجسٹریشن نمبر پشاور/D6714 کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی.

ترجمان نے مزید بتایا کہ بڑی مقدار میں منشیات اورکزئی سے علاقہ بھٹنی ٹانک سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر نفری کے ہمراہ فوراً پٹھانکوٹ کی حدود میں ڈھیری اباخیل کے کچہ راستہ پر پہنچ کر متذکرہ ڈاٹسن کو کھڑی ہوئی حالت میں پایا گیا جبکہ آس پاس سرچ کرنے کے باوجود کوئی شخص یا اشخاص نہ ملے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاٹسن کے اگلے سیٹ کے سوئچ بورڈ پر ڈرائیور مذکورہ کا اصل شناختی کارڈ اور ایک عدد متذکرہ ڈاٹسن کی رجسٹریشن کاپی پائی گئی ہے جبکہ ڈاٹسن کے باڈی میں خفیہ خانہ پاکر اوزار کے ذریعہ کھولنے پر سلوش ٹیپ میں لپٹے ہوئے 20 عدد چرس کے پیکٹس برآمد کئے گئے جو وزن کرنے پر ٹوٹل چرس 24000 گرام بنتی ہے. لہذا ملزم ڈرائیور مذکورہ بالا کے خلاف تھانہ SMA میں مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ کوششیں اور مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے.

Leave a reply