خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس

خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے شدید مایوس ہو گئے

گزشتہ روز سوات میں جو واقعہ ہوا پی ٹی آئی دس برسوں سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے،صوبے کے تمام وسائل جلسوں اور جلوسوں پر خرچ ہو رہے ہیں انکا یہی وطیرہ رہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں،حکومت وقت کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل، امن و امان کا قیام،اور فلاحی کام ہوتا ہے لیکن کے پی میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، کے پی حکومت کو دیگر صوبوں سے سیکھنا چاہئے،وہاں آئے روز نئے منصوبے آتے ہیں.مگر بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کے وسائل جلسوں پر ضائع ہو رہے ہیں.

سنو پختونخوا کے پروگرام میں کالز کے ذریعے عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،عوام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں وہاں تو امن بالکل نہیں ہے ،بلکہ وہاں ایک فیصد بھی امن نہیں ہے،لیکن صوابی اور پشاور کے لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ صاحب جلسوں میں ڈھول باجے کے ساتھ نعرے لگاتے ہیں کہ میں آرہا ہوں لیکن وہ اپنا حلقہ سنبھال نہیں سکتا ،اور ہر جلسے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں

عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقے میں امن کا صورتحال یہ ہے ،کہ ہسپتال اور سڑکوں پر شام کے بعد کسی اور کی حکومت ہوتی ہے، پنجاب اور سندھ کو دیکھیں تو وہاں کی حکومت نے بھی عوام کے لیے کام کیا مگر ہم نے خیبرپختونخوا میں دس سال سے جلسے جلوسوں کی سیاست دیکھیں،ہم نے بہت بڑا دھوکا کھایا ہے کہ ہم نے ان کو منتخب کیا،ہمارے سرکاری افسران اور اساتذہ بھی اپنا کام نہیں کررہے

شہریوں‌کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے، آئے روز جرائم کی وارادتیں ہو رہی ہیں، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے، لیکن وزیراعلیٰ کو جلسوں کی پڑی ہے، عمران خان کو جیل سے نکالنے کے نعرے کے علاوہ صوبائی حکومت کو کچھ نہیں سوجھتا، عوام کی کسی کو فکر نہیں.خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، عوام بے یار ومددگار ہیں جبکہ وزیر اعلی سیاسی نعرے لگانے اور جلسوں کی رونق بننے میں مصروف ہیں ،

شہریوں کا کہنا تھا کہ گنڈا پور کا غلط بولنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، صرف باتوں کی سیاست ہے، گنڈہ پور کوئی کام نہیں کر رہا ، بڑھکیں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں، اپنے صوبے کے حالات دیکھنے چاہئے، جلسے جلوسوں کی بجائے امن، ترقی چاہئے، خوشحالی چاہئے، ورکر سے لے کر قیادت تک یوتھ کو انہوں نے کیا سکھا دیا،پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں محفوظ نہیں ہیں، انکو تنخواہیں نہیں مل رہیں، کے پی کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں پیسوں کے لئے منتیں ترلے کیے جاتے ہیں پھر وہی پیسے جلسوں پر لگائے جاتے ہیں.

خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

Comments are closed.