خیبر پختونخواہ میں 51 نرسوں میں کرونا کی تصدیق،ہسپتال کا گائنی سیکشن بند
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/02/1993822-coronavirusiniran-1582125198-880-640x480-1.jpg)
خیبر پختونخواہ میں 51 نرسوں میں کرونا کی تصدیق،ہسپتال کا گائنی سیکشن بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک 51 نرسز کرونا کا شکارہوچکی ہیں یہ تعداد کچھ زیادہ بھی ہے کیوں کہ کچھ نرسز سوشل پرابلمز کی وجہ سے اپنے آپ کو قرنطینہ کرکے اپنے نام ظاہر کرنےکےلیے تیارنہیں ۔
پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق تمام نرسزکی حالت خطرے سےباہرہے۔کچھ کے علامات سوئیر ہیں لیکن انشاءاللہ بہت جلد وہ بھی صحت یاب ہوجائیں گے ۔تیرہ نرسزکاٹسٹ نیگیٹیو آچکےہیں اوراللہ کےفضل کرم سےوہ واپس اپنی ڈیوٹیزجائن کرچکے ہیں ۔ان میں سترفیصد 70%وہ نرسز ہیں جن کی ڈیوٹی کرونا مریضوں کے ساتھ نہیں تھی ۔ یعنی اب ہر مریض کو کرونا پازیٹیو کی طرح ڈیل کرنا ہوگا۔
پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ تمام نرسز کو مکمل پروٹیکشن چاہئے ہوگا۔تمام کی سکریننگ فرض ہو چکی ہے کیوں کہ ہیلتھ ملازمین اس بیماری کی سپریڈ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔اوراپنےفیملییز کےساتھ ساتھ مریضوں اورسوسائٹی کےلئے ہم رسک بن رہے ہیں ۔باقی صو بوں کی طرح حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ابھی تک کوئی الاؤنس وغیرہ یا کچھ بھی ملازمین کے لیے نہیں کیاگیا ۔صرف تسلیاں مل رہی ہیں۔اورموت پرپیکیج کااعلان کیاجاچکاہے ۔
پرونشل نرسز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ کمیونٹی کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گے ۔مگراب حکومت کو ہیلتھ ملازمین کی بچاؤ اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
قبل ازیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے. ترجمان کے مطابق فیصلہ گائنی یونٹ کے 35 ڈاکٹروں, نرسوں اور دیگر سٹاف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر کیا گیا ہے. حال ہی میں کئے گئے ٹیسٹ میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر, 14 ٹی ایم اوز, تین ہاوس آفیسرز, دو ہیڈ نرسز, آیا اور سویپرز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں.
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
ترجمان کے مطابق گائنی ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا ہے. متاثرہ عملے کو کورنٹائن کرنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے, ان کے خاندانوں کی بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت دیں گے. گائنی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے تمام عملے کی سکریننگ جاری ہے, ایسے حالات میں مریضوں کو داخل کرانا خطرناک ہوگا. ڈبلیو ایچ او گائڈلائنز کے مطابق پورے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو ڈیس انفیکٹ کیا گیا ہے. صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں چند دنوں کے اندر گائنی ڈیپارٹمنٹ کو مریضوں کے لئے دوبارہ کھول دیں گے.
لیڈی ریڈنگ کے ترجمان نے گائنی کے مریضوں کو دوسرے قریبی ہسپتالوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نا گزیر ہے.