سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

آئی پی ایل کے راجھستان رائلز کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں
0
107
sports

کولمبو:زمبابوے کے ایک اور آسٹریلیا کے 2 سابق کرکٹرز کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا-

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق جمعہ کو ایک آئی پی ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟جس پر سری لنکا کے سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے، آئی پی ایل کے راجھستان رائلز کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی جس پر سابق آسٹریلوی کپتان نے کہ تھا ا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا

بعدازاں زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لینگر نے بھی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا انہو ں نے کہا تھا کہ کے ایل راہل نے انہیں کہا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو جس ’سیاست اور دباؤ‘ کا سامنا ہوتا ہے وہ آئی پی ایل کے کوچ سے ’ہزار گنا‘ زیادہ ہے،جبکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی تھی۔

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان …

Leave a reply